Thursday, 25 April 2024, 02:11:28 pm
بی جے پی کی طرف سے شہریت میں ترمیم کا بل بھارت کے سیکولر اور جمہوری چہرے پر طمانچہ ہے:تجزیہ کار
December 14, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے شہریت میں ترمیم کا بل بھارت کے سیکولر اور جمہوری چہرے پر طمانچہ ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور پاکستان نے بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کے مسئلے کو بجا طور پر اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مسلم مخالف جذبات کو بھڑکا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں میں بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر آمنہ محمود دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمود شاہ اور سماجی کارکن ڈاکٹر طاہرہ تنویر شامل تھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.