Tuesday, 23 April 2024, 08:41:09 pm
اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنیوالے عالمی ادارے کو مزیدمینڈیٹ دے دیا
December 14, 2019

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کو مزیدتین سال کے لئے بھاری اکثریت سے نیامینڈیٹ دے دیاہے۔ جنرل اسمبلی کا یہ اقدام امریکہ کی طرف سے ادارے پر بے ضابطگیوں کے الزامات اورفنڈزکی فراہمی روکنے سے مالی وسائل میں کمی کے تناظرمیںکیاگیاہے۔

اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈورکس ادارے کے مینڈیٹ میں تیس جون دوہزارتئیس تک توسیع کی گئی ہے۔ جنرل اسمبلی میں اس سلسلے میں قرارداد پر ہونے والی رائے شماری میں ایک سو انہتر ملکوں نے حمایت کی اورنوملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، امریکہ اوراسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی۔ادھرحماس نے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈورکس ایجنسی کے بین الاقوامی مینڈیٹ میں توسیع کا خیرمقدم کیا ہے جسے وہ فلسطینی حقوق کے لئے مخاصمانہ امریکی پالیسیوں کی ایک اورناکامی سمجھتے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.