Wednesday, 24 April 2024, 02:28:37 pm
تاجروں کیلئے سرمایہ کاری بارے سازگارماحول فراہم کیاجارہاہے، فرخ سلیم
December 14, 2018

فائل فوٹو

معیشت اور توانائی امور کے بارے میں حکومت کے ترجمان ڈاکٹرفرخ سلیم نے کہاہے کہ ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے تاجروں کے لئے سازگارماحول فراہم کیاجارہاہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کومالی طورپرمستحکم اور اقتصادی طورپرخودانحصاری کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

ڈاکٹرفرخ سلیم نے کہاکہ حکومت نے برآمدی صنعت کی سہولت کے لئے فعال پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی منڈیوں میں برآمدات کاحصص بڑھانے کے لئے مصنوعات کی مسابقتی استعدادبہتربنانے پرتوجہ دی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.