Friday, 19 April 2024, 03:02:59 am
ماحولیاتی تبدیلی :پاکستان کا پیرس معاہدے پر عملدرآمدکے رہنمااصولوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پرزور
December 14, 2018

پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پیرس معاہدے پر عملدرآمد کے رہنمااصولوں کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

پولینڈکے شہرKatowiceمیں سالانہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے کہاکہ رہنمااصول ترقی یافتہ اور ترقی پذیرملکوں کے لئے مسابقت ،شفافیت ا ورمتعلقہ ذمہ داریوں پرمبنی ہونے چاہئیں۔

مشیرنے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے کئے گئے متعدداقدامات کواجاگرکیا۔

انہوں نے ایٹمی توانائی کے استعمال سمیت پن بجلی، ہوا سے بجلی پیدا کرنے اور شمسی توانائی کے مقامی وسائل بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کااعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.