Tuesday, 23 April 2024, 03:56:29 pm
ملک کو د رپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے تعلیم یافتہ افراد اپنا کردار اداکریں،اچکزئی
December 14, 2017

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کو د رپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے تعلیم یافتہ افراد اپنا کردار اداکریں۔ جمعرات کے روز کوئٹہ میں وہ بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی' انجینئرنگ اور مینجمنٹ سائنسز کے تیرہویں کانوکیشن سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے فیکلٹی اور والدین پر زور دیا کہ وہ طالب علموں کے کردار کی تعمیر کے سلسلے میں اپنی دمہ داریاں اداکریں تاکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اداکریں۔بعد میں گورنر نے نمایاں مقام حاصل کرنے والے طالبعلموں میں سونے کے میڈل اور بیج آف آنر دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.