Friday, 26 April 2024, 01:35:34 am
حکومت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد میں سنجیدہ ہے،جھگڑا
December 14, 2017

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے حکومت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد میں سنجیدہ ہے جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ جمعرات کے روز پشاور میں مسلم لیگ ن فاٹا کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قبائلی عوام کے اقتصادی و سماجی حالات کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ازسر نو تعمیر کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.