Saturday, 20 April 2024, 05:24:47 am
گورنر سندھ سے فرانسیسی سینیٹ کے وفد کی ملاقات
December 14, 2017

 فرانس کی سینیٹ کے ایک وفد نے کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی۔فریقین نے دوطرفہ تجارت،سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کر دار پر بات چیت کی ۔گورنر نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں اور فرانسیسی سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں کو بلا خوف وخطر پاکستان آنا چاہیے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد دی جاسکے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.