Wednesday, 24 April 2024, 02:09:07 am
امت مسئلہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا:آصف
December 14, 2017

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونگے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پالیا ہے او ر امن بحال کیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نوازشریف کی قیادت میں مکمل طورپر متحد ہے اور عوام نے حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے ۔ترکی میں القدس الشریف کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس پر اظہار رائے کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ امت مسئلہ کے نمائندوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی یا سلامتی کونسل میں اٹھایا جاسکتا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ امت مسلمہ کو اپنے ذاتی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کے حقوق کی فراہمی کیلئے ایک ایجنڈے پر کام کر ناچاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.