Friday, 29 March 2024, 01:53:22 pm
تیز تر معاشی نشوونما کی خاطر کاروباروں پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کردیا جائے گا : حماد اظہر
November 14, 2020

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ تیز تر معاشی نشوونما کی خاطر کاروباروں پر سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کردیا جائے گا، کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت ساڑھے چار فیصد جبکہ بھارت کی معیشت دس فیصد سے زیادہ سکڑی لیکن پاکستان کی معیشت مثبت ترقی کا رحجان ظاہر کررہی ہے،حکومت کو کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ، گرے لسٹ میں شمولیت اور دیگر بہت سے مسائل ورثے میں ملے تھے مگر صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے،کوروناوائرس کےدوران حکومت نے 3 لاکھ تاجروں کے تین ماہ کے لیے بجلی کے بلز ادا کئے،ایس ایم ایز کے لیے نئی پالیسی جلد ہی متعارف کرائی جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پیک آورز ختم کرکے صنعتوں کو بجلی کا خصوصی پیکیج دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب محمد ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چودھری، سابق صدور میاں مصباح الرحمن، سہیل لاشاری، الماس حیدر، سابق سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، امجد علی جاوا، سابق نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کاروباروں پر سے غیرضروری ٹیکسز کا خاتمہ ان کی ترقی میں مدد دے گا، پاکستان کی معیشت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت ساڑھے چار فیصد جبکہ بھارت کی معیشت دس فیصد سے زیادہ سکڑی لیکن پاکستان کی معیشت مثبت ترقی کا رحجان ظاہر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی میں بنیادی کردار انڈسٹری ادا کررہی ہے، ستمبر کے دوران انڈسٹری کمپونینٹس کی نشوونما 7.5فیصد رہی۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ اور یوریا فرٹیلائزرز کی کھپت اس وقت تاریخی ہیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال آٹوموبیل سیکٹر کی سیلز 43فیصد زائد ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کو کرنٹ اکاونٹ خسارہ، گرے لسٹ میں شمولیت اور دیگر بہت سے مسائل ورثے میں ملے تھے مگر صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے

Error
Whoops, looks like something went wrong.