Friday, 29 March 2024, 01:37:03 am
علما قومی سلامتی کے تمام اداروں کا دفاع منبر و محراب کے ذریعے کریں گے: نور الحق قادری
November 14, 2020
 وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان مولانا پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بادشاہی مسجد لاہور میں منعقدہ منبر و محراب کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماکرام کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ منبر و محراب قومی اتحاد و یکجہتی کاموثر ذریعہ ہے اور منبر و محراب کی آواز مذہبی ہم آہنگی کا اہم ستون ہے‘ انہوںنے کہا کہ منبر و محراب کا تقدس اور بلند کردار 1400 سال سے امت مسلمہ کے لئےباعث فخر ہے‘ منبر و محراب کی نورانی آواز نے دلوں میں ایمان کو گرمایا ہے اور تاریکیاں دور کرکے ایمان کی شمع روشن کی‘ امت مسلمہ منبر و محراب کے ساتھ وابستہ ہو کر عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کرسکتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ ’پیغام پاکستان‘ کے بیانیہ کو پھیلانے اور کامیاب بنانے میں منبر و محراب نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی علما و خطبا اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔مجلس علماءکے زیر اہتمام بادشاہی مسجد لاہور میں منعقدہ ”منبرو محراب کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمولانا پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ”پیغام پاکستان“ کے منبر و محراب کی بھرپور تائید سے دشمن طاقتوں کی سازشیں ناکام ہوئیں ہیں‘ وفاقی وزیرنے کہا کہ علما و خطبا اپنے منبر و محراب سے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے تمام اداروں کا بھرپور دفاع کریں گے اور ملک کے تمام علما اور قوم کا بھرپور تعاون افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گا‘ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔کانفرنس میں مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی‘چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز‘ سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف زاہد سلیم گوندل‘ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن‘ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری‘ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک و دیگر مقررین علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اس کی اساس و نظریہ کلمہ توحید ہے‘ منبر و محراب امت مسلمہ‘ اسلام کے تحفظ اور فروغ کا عظیم ذریعہ ہیں 
Error
Whoops, looks like something went wrong.