پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ذیابیطس سے متعلق آگاہی کےلئے صوبے بھر میں خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔
ذیابیطس کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ذیابیطس کے مریضوں کو آگاہی اور مشورے فراہم کئے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ اس مرض اور اس کے بارے میں احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرے۔