Thursday, 28 March 2024, 01:26:21 pm
وزیراعظم کی روزگار کے مواقع یقینی بنانے کیلئے متعلقہ وزارتوں کے درمیان قریبی تعاون کی ہدایت
November 14, 2019

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے حوالے سے متعلقہ وزارتوں کے درمیان قریبی تعاون کی ہدایت کی ہے۔

انہوںنے اسلام آباد میں پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص کئے گئے فنڈزکوبروقت اوردرست اندازمیں بروئے کارلانے پر زوردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پالیسیاں سوچ سمجھ کراورمطلوبہ نتائج کے حصول کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان وزارتوںپرخصوصی توجہ دی جانی چاہیے جوترقیاتی منصوبوں پرکام کررہی ہیں کیونکہ اس سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اوربے روزگاری کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی سے ملک میں نوجوانوں کے لئے روزگارکے بہترمواقع یقینی بنائے جائیں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.