Saturday, 20 April 2024, 03:47:23 pm
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت شروع
November 14, 2019

امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارتکارنے کہاہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے حریف جوبائیڈن کے خلاف یوکرین سے براہ راست تحقیقات کامطالبہ کیاتھا۔

صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی پہلی عوامی سماعت میں اظہارخیال کرتے ہوئے یوکرین میں امریکہ کے قائمقام سفیر بِل ٹیلرنے کہاکہ اُن کے سٹاف کے ایک رکن نے ٹیلی فون پرکال سنی جس میں صدرڈونلڈٹرمپ نے جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کیلئے دباوڈالاتھا۔

امریکی صدرپرالزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کے نئے صدرپردبائوڈالنے کے لئے جوبائیڈن کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے باضابطہ اعلا ن کے لئے یوکرین کی فوجی امدادبندکرنے کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے الزام کی تردید کرتے ہوئے موجودہ تحقیقات کومضحکہ خیزقراردیا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.