Saturday, 20 April 2024, 06:48:23 pm
وفاقی وزیر مذہبی امور اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال
November 14, 2019

 مذہبی امور کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نےآج لاہور میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارسےملاقات کی۔

     ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور  مجموعی سیاسی صورتحال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لئے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھول کر امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کےلئے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبے متعارف کرائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.