Monday, 16 December 2019, 02:21:43 am
معاون خصوصی کا پاکستان،ایران کے عوام کو قریب لانے کیلئے دو طرفہ میڈیا تعاون بڑھانے پر زور
November 15, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے عوام کو قریب لانے کیلئے دوطرفہ میڈیا تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے دوبرادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم بنانے کے حوالے سے مہدی ہنردوست کی خدمات کو سراہا۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات ہیں جنہیں مشترکہ طور پر فلم سازی، فلموں کے تبادلے اور ریاستی ٹی وی چینلز کے درمیان اشتراک کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھا کر مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

اطلاعات کی معاون خصوصی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر زور دیا کہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انسانی بنیادوں پر نوازشریف کی بیماری کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں علاج کی سہولت فراہم کی۔

فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے رویے پر بھی افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ پارٹی صرف قوم کو گمراہ کرنے کے لئے پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔