Thursday, 25 April 2024, 08:25:52 pm
حکومت پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کےلئے پرعزم ہے:آفریدی
November 14, 2019

 انسداد منشیات کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

 آج پشاور میں منشیات تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس لعنت کے خاتمے کےلئے انسداد منشیات فورس اور دوسرے متعلقہ محکموں کی کوششوں کو سراہا۔

 شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے کےلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 انہوں نے معاشرے سے منشیات سمگلنگ کے مکمل خاتمے کےلئے انفرادی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ضبط کی جانے والی 16 ٹن منشیات نذرآتش کی گئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.