Friday, 29 March 2024, 11:46:24 am
حکومت نےملک میں تاجر وں اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کےلئےجرات مندانہ اقداما ت کئےہیں:مشیرخزانہ
November 14, 2019

 مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نےکہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی یقینی بنانے کےلئےنجی شعبے کے ساتھ مشترکہ منصوبے ناگزیر ہیں۔

 آج اسلام آباد میں امن اور ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا کامیاب عمل ممکن نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروباری افراد اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کےلئے جراتمندانہ اقدامات کئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سلامتی کے محاذوں پر انتہائی چیلنجوں کا سامنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی ڈویژن کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ حکومت طور خم سے دوشنبے تک اقتصادی راہداری پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عالمی بینک کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے  کے تحت شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی اور ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.