Saturday, 20 April 2024, 08:29:36 pm
چین کی کمیونسٹ پارٹی کےاعلیٰ سطح کےوفد کا تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
November 14, 2019

چین کی  عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس کے نائب چیئرمین کی قیادت میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آ ج اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

 وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کے درمیان شراکتداری پر تبادلہ خیال کیا۔

 وفد کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کو اہمیت دیتی ہے کیونکہ اس نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے شاندار منصوبہ بندی کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ چین نے غیر معمولی اقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اس سلسلے میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مشاہدات سے استفادہ کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.