Thursday, 28 March 2024, 03:56:51 pm
بھارت حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کوہرگزدبانہیں سکتا:تجزیہ کار
November 14, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کوہرگزدبانہیں سکتا۔

حریت رہنماڈاکٹرولیدرسول نے ریڈیو پاکستان کے خبرو ں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کے حوالے سے اپناکرداردرست اندازمیں ادا نہیں کررہی۔حریت رہنماعلی رضاسیدنے کہاکہ یہ امرخوش آئندہے کہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے عالمی رائے عامہ تبدیل ہورہی ہے۔کشمیری صحافی الطاف حمیدرائونے کہاکہ مقبوضہ وادی میں صحافیوں کواپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں شدیدمشکلات کاسامناہے۔دفاعی تجزیہ نگاربریگیڈیئرریٹائرڈحارث نوازنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نوازسیاستدانوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کے دوقومی نظریے کی اہمیت کااحساس کرلیاہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.