Monday, 16 December 2019, 02:34:03 am
اقتصادی ترقی یقینی بنانے کیلئے نجی شعبے کیساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز ناگزیر ہے،مشیر خزانہ
November 14, 2019

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی یقینی بنانے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مشترکہ منصوبے ناگزیر ہیں۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں امن اور ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا کامیاب عمل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروباری افراد اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے جراتمندانہ اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سلامتی کے محاذوں پر سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی ڈویژن کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ حکومت طور خم سے دوشنبے تک اقتصادی راہداری پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عالمی بینک کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبے کے تحت سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔