Thursday, 25 April 2024, 09:09:16 am
سوزوکی وین (اپ ماڈل ) بغیر ڈرائیور ماہانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر درکار
November 14, 2018

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن

ٹینڈر نوٹس

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان) FM-93، میانوالی کے دفتری استعمال کے لئے ایک عدد سوزوکی وین (اپ ماڈل ) بغیر ڈرائیور ماہانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر سر بہمر ٹینڈر/ پیشکشیں مطلوب ہیں۔ ٹینڈر زیرِ دستخطی کو مورخہ 03 دسمبر 2018 بروز سوموار دن11:00 بجے تک پہنچ جانے چاہیں جو کہ اسی روز دن11:30 بجے تمام بولی دہندگان یا ان کے نمانئدگان کی موجودگی میں کھولے جائیں گے۔ بولی دہندگان کومبلغ دس ہزار روپے پے آرڈر یا بینک ڈرافٹ کی صورت میں بحق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان، میانوالی بطور ضمانت جمع کرانا ہوں گے۔ بصورت دیگر ٹینڈر قابل قبول نہ ہو گا۔ ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کی پی پی آر قوانین کے مطابق بغیر وجہ بتائے مسترد کا اختیار کھتا ہے۔

شرائط و ضوابط:-

1۔ موجودہ قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہو گی۔2۔ گاڑی کے مالک کو طے شدہ رقم کی ادائیگی ماہانہ بنیاد پر ہو گی۔3۔ کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کے لئے ہوگی جو احسن کارکردگی کی بنیاد پر قابلِ تجدید ہے۔4۔ دوران معاہدہ دفتر کی اجازت کے بغیر گاڑی کا تبادلہ نہ ہو گا۔5۔ گاڑی کے مالک کا رویہ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ادارے کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت پندرہ دن کے پیشگی نوٹس پر معاہدہ کو منسوخ کر دے۔6۔ معاہدہ ہو جانے کی صور ت میں مالک گاڑی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرے گا7۔ گاڑی 24 گھنٹے دفتری استعمال میں رہے گی۔8۔ پٹرول یا CNG کے اخراجات دفتر برداشت کرئے گا تاہم انج آئل اور آئل فلٹر کی تبدیلی گاڑی کے مالک ذمہ ہوگی۔9۔ گاڑی کے خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظام گاڑی کے مالک کے ذمہ ہو گا۔10۔ گاڑی کی دیکھ بھال(Repair & Maintenance) مالک کے ذمہ ہوگی۔11۔ معیاد مکمل ہونے پر کنٹریکٹ جاری رکھنے کی صورت میں تیس ایام قبل تحریری طور پر دفتر کو آگاہ کرنے کا پابند ہو گا۔12۔ زرِ ضمانت کنٹریکٹ کی معیاد مکمل ہونے کے بعد قابلِ واپسی ہو گی۔

طارق حسن شاہ۔اسٹیشن ڈائریکٹر،

محلہ امیر عبداللہ روکھڑی پی بی سی، میانوالی

فون 0459-920275 #

Error
Whoops, looks like something went wrong.