Friday, 19 April 2024, 04:12:46 am
صوبائی وزیر صحت کا پسماندہ اضلاع میں 5 زچہ و بچہ ہسپتال قائم کرنے کااعلان
November 14, 2018

پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے کے پسماندہ اضلاع میں پانچ زچہ و بچہ  ہسپتال قائم کرنے کااعلان کیا ہے۔

 آج لاہور میں محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہسپتال لیہ، بہاولپور، میانوالی، راجن پور اور اٹک اضلاع میں قائم کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کےلئے الگ ہسپتال قائم کئے جارہے ہیں۔

 وزیر صحت نےکہا کہ پاکستان میں زچہ و بچہ کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے اور ایسے ہسپتالوں کا قیام وزیراعظم کے ایجنڈے میں ایک ترجیح ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.