Friday, 29 March 2024, 08:02:38 pm
بلوچستان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں سےہے :صدر
November 14, 2018

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی  کی فراہمی  جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

 وہ بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے  بدھ کے روز  کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔

 گورنر نے صدر کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ میں ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، ریلوے کےوزیر شیخ رشید احمد اورآبی وسائل کے وزیر فیصل ووڈا بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔

صدر نے بعدمیں صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں سیوریج کے پانی کو صاف کرکے استعمال کیلئے ایک منصوبہ شروع کیاجارہا ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے سلسلے میں انہوں نے گورنر سے بھی بات کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سے گوادر تک ریلوے لائن وقت کی ضرورت ہے ۔

صدر نے کہا ان امور کے بارے میں صوبائی کابینہ سے بات چیت ہوئی ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اورتکمیل ان کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ وفاقی حکومت سے صوبے میں گیس کی قیمتوں پر چھوٹ دینے کیلئے کہیں گے

ڈاکٹر عاف علوی نے کہاکہ بلوچستان میں ملک کی سب سے طویل ساحلی پٹی ہے اور ہرسال دس ارب ڈالر کی مچھلی کی مصنوعات برآمد کی جاسکتی ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.