Friday, 19 April 2024, 05:08:30 pm
پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی سیاسی، معاشی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا،تجزیہ کار
November 14, 2018

ممتاز دفاعی تجزیہ کاروں نے پاکستا ن کی جانب سے علاقائی امن اوراستحکام کے لئے کئے گئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال بہتر بنانے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیاہے۔ممتازتجزیہ کاروں عبداللہ گل، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ رضا محمد خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خان اور بریگیڈیئر ڈریٹائر ٹیپو سلطان نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کے ساتھ کسی بھی قسم کاسمجھوتہ بھارت کے مذموم عزائم کے منافی ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر افغانستان میں پائیدارامن کے لئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا۔تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ خوشگوارروابط اور مثبت تعاون افغانستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کواشتعال دلانے کے لئے مسلسل مسائل پیدا کررہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.