Tuesday, 23 April 2024, 05:34:02 pm
خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں باضابطہ پولیس کا نظام متعارف کرانے کی تیاریاں
November 14, 2018

خیبر پختونخوا کے تمام ساتوں قبائلی اضلاع میں با ضابطہ پولیس کا نظام متعارف کرانے  کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

 محکمہ پولیس کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ موجودہ پولیس فور س سے 23 ہزار اہلکاروں کو قبائلی اضلاع میں تعینات کیا جائے گا جبکہ بائیس ہزار نئے پولیس افسر اوراہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

 ترجمان نے بتایا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس کی باضابطہ تربیت کےبعد اسے پولیس میں ضم کیا جائے گا۔

 انہوں نےکہا کہ قبائلی اضلاع میں تقریباً ایک سو تھانے قائم کئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.