Thursday, 25 April 2024, 05:59:11 am
امریکہ کی روہنگیا مسلمانوں پرتشدداورنسل کشی میں ملوث ہونےپرمیانمارکی فوج پرکڑی تنقید
November 14, 2018

 امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد اور نسل کشی میں ملوث ہونے پر میانمار کی فوج پر کڑی تنقید کی ہے۔

 سنگاپور میں میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ  فوج اور شدت پسندوں کی طرف سے تشدد بلا جواز ہے جس کے باعث سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی طرف نقل مکانی کرنا پڑی۔

 امریکی نائب صدر نے کہا کہ تشدد کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

 امریکہ میانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمان اقلیت کی نسل کشی میں ملوث قرار دے رہا ہے۔

 اقوام متحدہ کے تحت تحقیقات کاروں نے بھی کہاہے کہ فوج  قتل عام، زیادتی اور آتش زنی کے واقعات میں ملوث ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.