Friday, 29 March 2024, 02:03:44 am
ایشیائی ترقیاتی بنک بنیادی ڈھانچےکو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنڈ فراہم کریگا
November 14, 2018

ایشیائی ترقیاتی بنک صوبہ پنجاب کے چار شہروں سرگودھا، مظفر گڑھ ،رحیم یار خان اور بہاولپور میں بنیادی ڈھانچے اور شہری سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تیس کروڑ ڈالر فنڈ فراہم کرے گا۔ پنجاب کی حکومت بھی پروگرام کےلئے پانچ کروڑ ڈالر دے گا۔

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مقامی حکومتوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے محکمے کو ہدایت کی ہے کہ فنڈز  کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کی جائے۔

یہ پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز ایمپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ ہے ،پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال میں شہری سہولتوں کو جدید بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پانی کی فراہمی ، نکاسی آب کی سہولت ،فضلہ ٹھکانے لگانے کے انتظامات اور دوسری سہولتیں پنجاب سٹیز ایمپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام میں شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.