Wednesday, 24 April 2024, 01:46:44 am
عوام جعلی کالیں کرنےوالوں کو ذاتی معلومات فراہم نہ کریں:سٹیٹ بنک
November 14, 2018

سٹیٹ بنک نے آج کراچی میں ایک بیان میں عوام کوہدایت کی ہے کہ وہ ایسے افراد کو اپنے شناختی کارڈ، بنک اکاونٹس اور پاس ورڈ جیسی  ذاتی معلومات فراہم نہ کریں جو بینک کے افسر بن کر انہیں جعلی فون کالز  کررہے ہیں۔

کراچی میں جاری  ایک بیان میں سٹیٹ بنک نے  عوام سے کہا ہے کہ وہ  ایسے واقعات کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ سٹیٹ بنک، تمام کمرشل اورمائیکرو فنانس بینک اپنے کھاتہ داروں سے ٹیلی فون پر ذاتی تفصیلات طلب نہیں کرتے۔

سٹیٹ بنک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی کالوں سے متعلق سٹیٹ بنک کے ہیلپ لائن نمبر 273-727-111-021 یا ای میل [email protected] پر تفصیلات فراہم کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.