Wednesday, 24 April 2024, 08:43:45 am
سرمایہ کاروں کو اقتصادی راہداری کے تحت کاروبار دوست ماحول اور سہولیات فراہمی کا عزم کر رکھا ہے،احسن اقبال
November 14, 2017

 منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کاروبار دوست ماحول اور سہولتیں فراہم کر نے کا عزم کر رکھاہے۔وہ چائنا GEZOUBAگروپ انٹر نیشنل انجینئرنگ کے صدر XIANGکے ساتھ منگل کے روز اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ملک میں توانائی کی مستقل فراہمی یقینی بنانے اور خوراک کے تحفظ کیلئے دیامیر بھاشا ڈیم  مہمند ڈیم اور داسو ڈیم کی تعمیر کو بہت زیادہ ترجیح دے رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعتی زون سے ملک میں صنعتوں کے اضافے کے عمل کو تیز کر نے میں مدد دینگے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.