Friday, 29 March 2024, 05:26:41 am
صدر مملکت کا صحت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانے پر زور
October 14, 2022

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غریب آبادی کو درپیش صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی میڈسن کو اپنانا ضروری ہے۔صدر نے یہ باتSeimens Heath Care کے سی ای او برائے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیاOley Per Maloyکی قیادت میں عالمی ایگزیکٹوز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ جدت اختیار کریں اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کا معیار بہتر بنائیں تاکہ عوام کی ان سہولیات تک رسائی کم خرچ اور موثر بنائی جا سکے۔انہوں نے بیماریوں کی روک تھام کے لئے عوام میں آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے ابتدائی مرحلے پر ہی بیماریوں کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.