Friday, 19 April 2024, 12:15:13 pm
بھارتی فوج نے شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں 2نوجوان شہید کر دئیے
October 14, 2020

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں دو مزید کشمیری نوجوان شہید کر دیے ۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چکورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم اور حریت رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، شبیر احمد ڈار اور محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر سخت تشویش کااظہار کیا۔سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے منگل کے روز اپنی رہائی کے بعد ٹویٹر پر جاری اپنی پہلی آڈیو کلپ میں کہا ہے کہ علاقے کے لوگ گزشتہ سال اگست میں مودی حکومت کی طرف سے کی گئی توہین اور ڈکیتی کی واردات کو فراموش نہیں کرسکتے ۔ واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر ایویئر نیس فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیرخاص ڈاکٹر معید یوسف کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں مستقبل میں کسی بھی پاک بھارت مذاکرات میں حقیقی کشمیری قیادت کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔ ڈاکٹر فائی نے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی زیرقیادت تیسرے فریق کی ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.