Friday, 29 March 2024, 02:01:40 am
پاکستان خلیج میں تنازعات کے حل میں اہم کردارادا کرسکتاہے،تجزیہ کار
October 14, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ پاکستان خلیج میں تنازعات کے حل میں اہم کردارادا کرسکتاہے کیونکہ اس کے سعودی عرب اورایران دونوں ملکوں کے ساتھ انتہائی خوشگوارتعلقات ہیں۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اسلامی ممالک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے متحد ہوجائے۔

تجزیہ کاروں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل370 کے خاتمے کے بھارتی فیصلے کے اندرونی وبیرونی کئی پہلوہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہار کررہی ہے اورمودی پریکطرفہ فیصلہ واپس لینے کے لئے دبائوبڑھ رہاہے۔

تجزیہ کاروں میں ڈاکٹرخرم اقبال، ڈاکٹرہمابقائی، ڈاکٹررشیداحمدخان، ڈاکٹراے زیڈہلالی، ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل رضامحمدخان، ڈاکٹرزاہدانورخان، ڈاکٹرظفرنوازجسپال اورڈاکٹرفاروق حسنات شامل تھے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.