Friday, 15 November 2019, 06:00:23 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کا محاصرہ آج گیارہویں ہفتے میں داخل
October 14, 2019

مقبوضہ کشمیرمیں وادی کشمیراورجموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں رہائشیوں کی مشکلات بدستور جاری ہیں جہاں بھارتی حکومت کامحاصرہ آج گیارہویں ہفتے میں داخل ہوگیاہے۔

وادی کشمیراورجموں کے بیشترعلاقوں میں بھارتی تسلط کے خلاف مارکیٹیں احتجاجاً بند ہیں جبکہ سڑکوں پرٹریفک معطل ہے۔

انٹرنیٹ اورٹیلی فون سروس بند ہونے کے باعث عوام اپنے دوستوں اورعزیزواقارب سے رابطہ نہیں کرسکتے ۔

محاصرے اورذرائع مواصلات پرپابندی کے باعث وادی کشمیردنیاکے باقی حصوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔