Friday, 15 November 2019, 05:35:09 am
حکومت صوبے میں شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے طویل المدتی اقدامات کر رہی ہے،گورنر
October 14, 2019

گورنر بلوچستان امان اﷲ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے طویل مدت اقدامات کررہی ہے ۔وہ پیر کے روز کیڈٹ کالج نوشکی کے دورے کے موقع پر ماہرین تعلیم اور دیگر اعلی حکام سے باتیں کررہے تھے ۔گورنر نے کالج کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا اور امیدظاہر کی کہ پرنسپل اوران کی ساری ٹیم کالج کی ضرورت کوکامیابی سے پورا کریںگے ۔