Thursday, 25 April 2024, 01:39:19 pm
امریکہ شمالی شام میں باقی ماندہ ایک ہزارامریکی فوجیوں کوجلدازجلدنکالنے کی تیاری کررہا ہے
October 14, 2019

امریکہ شمالی شام میں باقی ماندہ ایک ہزارامریکی فوجیوں کوجلدازجلدنکالنے کی تیاری کررہا ہے۔

امریکی وزیردفاع مارک Esper نے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو ایک انٹرویو میں کہاکہ صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی فوج کو شمالی شام سے انخلاء کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی فوج علاقے میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی دومخالف ا فواج کے درمیان گھرسکتی ہے اور یہ انتہائی غیرمستحکم صورتحال ہے۔

یہ اقدام صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے کُرد فوجیوں کے ساتھ ملنے والے ایک درجن سے زائد امریکی پوزیشن تبدیل کرنے کے بعدسامنے آیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.