Tuesday, 16 April 2024, 10:52:07 am
ملک میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے:اسدعمر
September 14, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ پندرہ دن میں صورتحال مزید بہتر ہو گی اور ہسپتالوں پر موجودہ دبائو کم ہو گا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اس ماہ کے شروع میں چوبیس اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔انہوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ اب اٹھارہ اضلاع میں صورتحال بہتر ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ باقی چھ اضلاع میں سخت پابندیاں برقرار رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ تعلیمی ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے جمعرات سے کھولے جا رہے ہیں، شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کو پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت دی جا رہی ہے۔ان اضلاع میں رات بارہ بجے تک چار دیواری کے باہر کھانے پینے کی اجازت ہو گی تاہم چار دیواری کے اندر کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.