Friday, 19 April 2024, 02:59:40 pm
سپیکر قومی اسمبلی اوروزیرصحت خیبرپختونخوا کا ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 14, 2020

اسپیکر قومی اسد قیصر سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مو جودہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے عوام کے لیے صحت کارڈ کے اجرا اور کوروناوبا کے پھیلا کو روکنے کے لیے صوبے میں بہترین انتظامات کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں سیاحتی و تاریخی مقامات صوبے کے لیے ایک قیمتی اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں ان مقامات پر سہولیات کی فراہمی سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا اور پسماندہ علاقے کی عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ نے اسپیکر اسد قیصر کو صوبے کے مختلف شعبوں میں لائی گئی اصلاحات اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہیں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں صحت، تعلیم، زراعت اور جنگلات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔صوبائی وزیر برائے صحت و خزانہ نے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوان میں ان کے غیرجانبدرانہ کردار کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.