Tuesday, 22 September 2020, 09:15:21 am
واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ صارفین کیلیے حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے کی تیاری
September 14, 2020

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد کال بٹن اور 'ڈوڈل' فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
اس ضمن میں واٹس ایپ کے تکنیکی ماہرین نے فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے اور ابھی اس سہولت کی آزمائش جاری ہے تاکہ بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین سے قبل اس کی جانچ کی جاسکے۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ واٹس ایپ کی یہ سہولیات آئندہ ہفتے کے آغاز میں صارفین کے لیے متعارف کرادی جائیں گی۔
واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف کو پورٹ فولیو تک رسائی حاصل کرنے کی فوری سہولت ہوگی جبکہ کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے کیٹلاگ شارٹ کٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔