Wednesday, 24 April 2024, 11:49:38 am
نکاسی آب کاپرانا نظام کراچی میں بارشوں سےحالیہ تباہ کاری کی بڑی وجہ ہے:چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن
September 14, 2020

فیڈرل فلڈ کمیشن کے چیئرمین احمد کمال نے کہا ہے کہ عالمی حدت کے باعث سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی کیفیت میں بتدریج اضافہ ہوا جوشدید بارشوں کا سبب بنا۔انہوں نے آج سہ پہر ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل پر ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ نکاسی آب کا پرانا نظام کراچی میں بارشوں سے حالیہ تباہ کاری کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی بڑھتی ہوئی شہری آبادی سے حدت پیدا ہونے کے باعث کراچی میں سیلاب بڑھ رہے ہیں۔احمد کمال نے کہا کہ کراچی میں 2010ء ،2011ء اور 2014ء کے سمندری طوفانوں کے اثرات پڑے۔چیئرمین نے کہا کہ کمیشن قدرتی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ اور واپڈا سمیت تمام قومی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں بارشوں کی وجہ سے متوقع سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.