Friday, 29 March 2024, 03:26:36 am
اداکارہ ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ ''نومور'' مہم کا حصہ بن گئیں
September 14, 2020

File Photoاداکارہ ماہرہ خان خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور تشدد کے خلاف کامن ویلتھ (دولت مشترکہ) کی ٹیم کے ساتھ ''نومور (اورنہیں)'' مہم کا حصہ بن گئیں۔ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں انہوں نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کے حوالے سے کامن ویلتھ کی ٹیم کا حصہ بننے کی خبرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوںپر تشدد کے خلاف آواز اٹھانے میں میرا ساتھ دیں۔ماہرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں خواتین، بچوں، بچیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی ، تشدد اور ہراسانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اب ہمیں ایکشن لینا پڑے گا کیونکہ مسائل کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں۔ یہ وہ ذہنیت ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جوجرائم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ہم لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جو مسلسل خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.