Saturday, 20 April 2024, 08:12:25 am

مزید خبریں

 
ضم قبائلی اضلاع کےعوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپےسےزائدکی رقم خرچ
September 14, 2019

خیبرپختونخوا کی حکومت ضم قبائلی اضلاع کے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کررہی ہے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ضلع خیبر کے علاقے شالمان میں پانی کی فراہمی کی ایک بڑی سکیم شروع کی جائے گی ۔اس مقصد کیلئے دریائے کابل کاپانی استعمال کیاجائے گا ۔اسی طرح قبائلی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام قبائلی اضلاع میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائے گا جس سے توانائی اور معاشی وسائل بچانے میں مدد ملے گی ۔ (این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.