Thursday, 25 April 2024, 06:35:15 pm
اسلامی تعاون تنظیم کل جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح کااجلاس منعقدکرے گی
September 14, 2019

اسلامی تعاون تنظیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے مغربی کنارے کے علاقوں کے الحاق کے اقدام سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر غور کے لئے کل (اتوار) جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح کااجلاس منعقدکرے گی۔

ایک بیان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف Al-Othaimeen نے نیتن یاہو کے اسرائیل کے عام انتخابات میں کامیابی کی صورت میں فلسطینی علاقوں پراسرائیلی بالادستی مسلط کرنے کے عزائم کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اسرائیل کی نئی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ممکنہ سیاسی اور قانونی اقدامات پرغورکیاجائے گا۔منگل کے روز انتخابی ریلی کے دوران بنجمن نیتن یاہو نے کہاکہ وہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وادی اردن اوربحرمردارکے شمالی حصے سمیت مغربی کنارے کے بعض مقبوضہ علاقوں کاالحاق کرے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.