Friday, 19 April 2024, 12:23:45 pm
افغان طالبان کےنمائندہ وفدکی ماسکومیں روسی قیادت سے مشاورت
September 14, 2019

افغان طالبان کے نمائندہ وفدنے امریکہ کی جانب سے امن مذاکرات کی منسوخی کے تناظر میں ماسکومیں روس کی قیادت سے مشاورت کی ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق طالبان کے وفد نے افغانستان کے لئے روسی صدر کے نمائندے Zamir Kabulov سے مشاورت کی۔روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ روس میں مشاورتی اجلاس سے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی ضرورت عیاں ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ طالبان نے بھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.