Thursday, 25 April 2024, 03:26:08 am
سیمنٹ فیکٹریوں کواستعمال کئے گئےزیرزمین پانی کی ادائیگی کرناہوگی: چیف جسٹس
September 14, 2018

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کہا ہےکہ سیمنٹ فیکٹریوں کو اس زیر زمین پانی کی ادائیگی کرنا ہوگی جو وہ استعمال کررہی ہیں۔

 آج اسلام آباد میں سیمنٹ فیکٹریوں سےمتعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ زیر زمین پانی انتہائی قیمتی ہے اور سیمنٹ فیکٹریاں یہ پانی استعمال کررہی ہیں تاہم یہ پانی اب ان کے لئے مفت دستیاب نہیں ہوگا۔

 منرل واٹر کمپنیوں کی طرف سے زیر زمین پانی  کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ ان تمام کمپنیوں سےرپورٹ طلب کرے کہ وہ کتنا پانی استعمال کررہی ہیں اور وہ اس کے لئے کیا ادائیگیاں کررہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.