Thursday, 28 March 2024, 01:40:18 pm
شمالی وزیرستان میں4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا
September 14, 2018

File Photo

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پردہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیاہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ دہشت گرد 12ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور دسمبر2017ء میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے میں ملوث تھے جس میں لیفٹیننٹ معین شہید ہوگئے تھے۔انتہائی خطرناک دہشت گرد آفتاب Parakay ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ہے جو ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے بھرپورمزاحمت کی۔فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار نذیر احمد چانڈیو ،سپاہی فخر اور سپاہی عامر سمیت تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج نے علاقے کو کلیئرکردیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.