Friday, 19 April 2024, 03:18:32 am
کشمیری عوام اپنےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کےحصول کےلئےجدوجہدجاری رکھیں گے:جموں و کشمیر مسلم لیگ
September 14, 2018

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پارا نے سرینگر میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کےلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا تحریک حریت کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے تاہم اس کی جمہوریت کا گھناونا چہرہ مقبوضہ کشمیر میں عیاں ہے جہاں فوجی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.