Thursday, 28 March 2024, 03:24:15 pm
جنرل زبیرمحمودحیات کی عراقی وزیردفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقات
September 14, 2018

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات نے،جوعراق کے دورے پر ہیں، عراق کے وزیردفاع عرفان علی Heial،مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل Authmanعلی فرہودالغنیمی اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حمدایمن سے ملاقاتیں کیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دورے کے دوران جنرل زبیر نے ڈیفنس یونیورسٹی آف ملٹری سٹڈیز میں علاقائی سلامتی، چیلنجز اورردعمل پراظہار خیال کیا اور دو عراقی تھنک ٹینکس سٹریٹجک سٹڈیز اینڈریسرچ سنٹر اور النحرین سنٹر فارسٹریٹجک پلاننگ میں رابطہ نشست سے خطاب کیا۔انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ڈیفنس یونیورسٹی فارملٹری سٹڈیز میڈل سے بھی نوازاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.