Saturday, 20 April 2024, 08:46:22 am
حکومت مسلح افواج کی استعدادکارمزیدبہتربنانے کیلئے پُرعزم
September 14, 2018

وزیردفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ حکومت ملکی سرحدوں کابھرپور دفاع یقینی بنانے کے لئے مسلح افواج کی استعدادکارکومزیدبہتربنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سے گفتگو کررہے تھے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اورعلاقائی سمندری حدود کے تحفظ اور بحرہندکے علاقے سے متعلق باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیردفاع کوخطے میں حالیہ تبدیلیوں اور پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے اورملک کی سمندری حدود کادفاع یقینی بنانے کے لئے پوری طرح تیارہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.