Friday, 19 April 2024, 06:27:49 am
حکومت عام آدمی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
September 14, 2018

تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل میں اظہارخیال کرتے ہوئے ماہرمعاشیات ڈاکٹرمحمدخان نے کہاکہ نئی حکومت نے ملک کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے ہرقدم اٹھانے کافیصلہ کیاہے۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام بے بنیاد تنقید کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت تمام موجودہ مسائل کے حل اور اداروں کو بہتر نظم ونسق کے ذریعے مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان کے عوام نے ہمیں موقع دیا ہے اور ہمیں احساس ہے کہ ہمارا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پرکیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.