Saturday, 20 April 2024, 12:36:47 pm
چین امریکی مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا
September 14, 2018

چین نے کہاہے کہ وہ تجارت سے متعلق بات چیت میں امریکی مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

چین کے ایک بڑے سرکاری روزنامے نے اپنے ایک اداریے میں کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس خوش فہمی میں نہیں رہناچاہیے کہ چین امریکی مطالبات کے سامنے جھک جائے گا۔اداریے میں کہاگیا کہ اگرامریکہ نے چین کی درآمدات پر نئے ٹیکس عائد کئے تو چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے امریکہ کی طرف سے عائدکئے گئے ٹیکسوں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے میں ہچکچاہٹ کامظاہرہ نہیں کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.